قابل منسوخی مختار نامہ عام
Admin
11:28 PM | 2020-03-30
میں نے ایک پراپرٹی کا سودا اے کے ساتھ کیا میں نے اے کو تمام رقم ادا کردی میرا اقرار نامہ معاہدہ بیع لکھا گیا ۔ اب میرے پاس رجسٹری کروانے کے لئے رقم نہیں ہے جو پراپرٹی میں نے خریدی جس کی تمام رقم میں نے ادا کردی اب میرے پاس اسکی رجسٹری کروانے کے لئے پیسے نہیں ہے تو میں کہتا ہوں کہ مجھے بیچنے والا جو ہے وہ مجھے جنرل پاور آف اٹارنی دے دے ، مختار نامہ عام دے دے۔ اب اس مختار نامہ عام میں باقاعدہ طور پر مختار دینے والا مالک اس جائیداد کا وہ تمام جنرل اختیارات اس خریدنے والے کو دے دیتا ہے جو بطور مالک اس کو حاصل ہوتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ یہ شامل کردیتا ہے کہ میں نے
اس پراپرٹی کی تمام رقم بیع وصول کرلی ہے تو یہ جنرل پاور آف اٹارنی ناقابل تنسیخ ہوگا ناقابل منسوخی مختار نامہ عام ہوگا کیونکہ اس میں مختار نامہ عام کے انٹرسٹ شامل ہوگئے کہ اب یہ جس پراپرٹی کا مختار عام مقرر ہورہا ہے اس کی رقم پہلے ہی مالک کو ادا کردی ہوئی ہے اور اب اس نے اس کو مختار عام مقرر کردیا ہے۔ اب یہاں پے پرکھنے والی بات کیا ہے ؟اگر ایسا معاملا آپ کے ساتھ ہوتا ہے تو اس مختار نامہ عام میں ایک چیز تو آپ نے یہ لکھوادی کہ میں نے تمام رقم ادا کردی یا انھوں نے تمام رقم وصول کرلی ایک لائن اور بھی اس میں شامل کروانی ہے کہ مختار جس کو مقرر کیا جاتا ہے (مالک) وہ لکھے گا کہ اگر میں فوت ہوجاتا ہوں تو میرے وارثان اس مختار نامہ عام کو یا یہ مختار عام جس کو کہے اس کے نام رجسٹری کروا کے دینے کے پابند ہونگے۔ میرے وارثان کا بطور مالک اس پراپرٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ یہ ہوگیا ناقابل تنسیخ جنرل پاور آف اٹارنی ناقابل منسوخی، اپنے تمام اختیارات تمام مفاد خارج کر لیے گئے اپنے وارثان کو پابند کردیا کہ اگر میں فوت ہوجاتا ہوں تواس مختار عام کے نام پراپرٹی کروگے یا جس کو یہ کہے گا اس کو پراپرٹی دوگے۔ یہ چیزیں اگر مختار عام کا حصہ ہے تو پھر وہ ناقابل تنسیخ جنرل پاور آف اٹارنی ہوگا۔ یہ میں نے ایک مثال دی ہے اس میں بے شمار مثالیں اور ہوسکتی ہیں۔ اب دوسری بات منسوخ جنرل اختیارات دیئے کہ میں بیمار ہوں، میں کاروبار کے سلسلے میں دور رہتا ہوں ، میں نوکری کے سلسلے میں ملک سے باہر ہوں ، میں اس پراپرٹی کو بیچنا چاہتا ہوں میں اس پراپرٹی کا انتظام نہیں سنبھال سکتا، میں اس پراپرٹی کے مقدمات نہیں سنبھال سکتا ہر وہ کام جو قانونی طور پر میں کرسکتا ہوں میرا مختار عام یہ کام کرے گا اس پراپرٹی کے بارے میں یا ایک سے زائد پراپرٹی کے بارے میں اب یہ جب جنرل اختیارات آپ کے پاس آے گا تو اس کا مطلب ہوا کہ جنرل پاور آف اٹارنی پابند ہے کچھ چیزوں کا۔ نمبر ایک اگر وہ کام کرے گا بیچنے گا، کراےپر دے گا، گفٹ کرے گا، کچھ بھی کرے گا کوئی بھی ایسا کام بطور مختار عام کرے گا جس میں غوروفکر شامل ہو جس میں پیسے شامل ہوں وہ پیسے وصول کررہا ہے تو مختار عام کا یہ فرض ہوگا کہ وہ پیسے آن ریکارڈ اس مالک تک پہنچائے ۔ خواہ وہ بیع کی رقم ہے، خواہ وہ کراے کی رقم ہے ۔ جب یہ جنرل اختیارات آئیں گے جس میں مختار عام کی ذمہ داریاں موجود ہیں ۔ مختار عام بری از ذمہ نہیں ہے اس میں یہ بات آپ ذہن میں رکھیں کہ وہ مختار نامہ عام منسوخ ہوسکتا ہے ناقابل تنسیخ نہیں ہے منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ یہ تو ہوگیا نا قابلِ تنسیخ ، اب اگر ناقابل تنسیخ پاور آف اٹارنی ہے جس میں مختار عام یعنی کہ مالک جس کو مختار عام مقررکرنا ہے اس کے انٹرسٹ شامل ہیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا مالک کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ یہ پاور آف اٹارنی منسوخ کرواسکے ۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ ہے کہ اختیارات اس کے پاس بدرجہ اتم موجود ہیں لیکن وہ اختیار استعمال کرنے کے لئے اس کو وجوہات لکھنی پڑیں گی۔ اس منسوخی عمل میں وہ وجوہات لکھنی پڑیں گی جن وجوہات کی بنا پر وہ یہ منسوخ کررہا ہے اور اگر ناقابل تنسیخ ہے جنرل پاور آف اٹارنی تو سب رجسٹرار اس کو ابتال نہیں کرے گا جب تک جو اس نے وجہ بتائیں ہیں وہ عقل میں نہیں آئیں گی اگر وہ وجہ نہیں دی تو سب رجسٹرار اس کو بازیافت نہیں کرے گا اوراگر کسی نے رشوت دے کے ، سفارش کرواکے وہ بازیافت کروا بھی لیا ہے تو اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہوگی کہ کوئی وجہ نہیں بتائی صرف تسیخ کا عمل بنا کے انھوں نے رجسٹرکروالی ابتال ہوگیا وہ ابتال نہیں ہوا قانون کہتا ہے وہ ابتال نہیں ہوا میں آپ کو فیصلہ دے دیتا ہوں 2017سی ایل سی صفحہ 48 اسلام آباد اس میں مختار نامہ عام جس بندے کے حق میں تھا یہ ناقابل تنسیخ پاور آف اٹارنی تھا اصل مالک نے اسکو منسوخ کروا کے کسی اور کو بیچ دی جبکہ مختارعام نے وہ پراپرٹی کسی اور کو بیچ دی تو عدالت نے مالک کی اس بات کو ماننے سے انکار کردیا کہ میں نے وہ پاور آف اٹارنی اس کے فروخت کرنے کا معاہدہ کرنے سے پہلے میں نے وہ بازیافت کروادیا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ اس منسوخی کا عمل میں آپ نے وجہ کیا دی؟ اس منسوخی عمل میں کوئی وجہ نہیں تھی تو عدالت نے کہا کہ یہ ناقابل تنسیخ جنرل پاور آف اٹارنی تھا اس لئے آپ غیر قانونی کام کیا مالک نےجو جائیداد بیچی تھی وہ منسوخ ہوئی جو مختار عام نے جائیداد بیچی وہ بحال ہوئی۔
Leave a comment